Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کے پوترے بی سی کمیشن سے رجوع

ڈپٹی چیف منسٹر کے پوترے بی سی کمیشن سے رجوع

حیدرآباد ۔ 19۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی جو مسلم تحفظات کے حق میں شہر اور اضلاع سے ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین کو بی سی کمیشن سے رجوع کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ، ان کے پوترے بھی آج کمیشن سے رجوع ہوئے ۔ جناب محمود علی کے فرزند جناب محمد اعظم علی جو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں، ان کے فرزند مسٹر فرقان علی آج بی سی کمیشن کی سماعت میں حاضر ہوئے اور مسلم تحفظات کے حق میں یادداشت پیش کی ۔ فرقان علی کے ہمراہ ٹی آر ایس کے قائد ارشد علی خاں اور دوسرے موجود تھے ۔ فرقان علی نے کمیشن سے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمان ہر شعبہ میں پسماندہ ہیں اور موجودہ 4 فیصد تحفظات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلم تحفظات کے حق میں سنجیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سدھیر کمیشن کے بعد بی سی کمیشن قائم کیا گیا ۔ انہوں نے کمیشن سے خواہش کی کہ ایک جامع رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے جو مسلمانوں کی ترقی کی ضامن ہو۔

TOPPOPULARRECENT