Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائری کا رسم اجراء

ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائری کا رسم اجراء

حیدرآباد ۔ /4 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے شائع شدہ ڈائری 2015 ء رسم اجراء انجام دی ۔ سکریٹریٹ میں آج شام اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے معلومات پر مبنی ڈائری کی اشاعت پر اردو اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ڈائری میں تمام اقلیتی بہبود س

حیدرآباد ۔ /4 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے شائع شدہ ڈائری 2015 ء رسم اجراء انجام دی ۔ سکریٹریٹ میں آج شام اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے معلومات پر مبنی ڈائری کی اشاعت پر اردو اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ڈائری میں تمام اقلیتی بہبود سے متعلق اداروں کی تفصیلات اور اسکیمات سے متعلق تفصیلات درج ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ڈائری سے حکومت کی اسکیمات کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے اور عہدیداروں کی ذمہ دار ہے کہ وہ حکومت کی اسکیمات کو بہتر طور پر عوام تک پہونچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اسکیمات سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے اس موقع پر اردو اکیڈیمی کی اسکیمات سے متعلق بروچر بھی جاری کیا ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر ، سکریٹری ڈائرکٹر اردواکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکورکے علاوہ اقلیتی فینانس کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کے عہدیدار و ٹی آر ایس قائدین اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT