Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی کلکٹرس کو تلنگانہ یا اے پی کے 30 نومبر تک انتخاب کی ہدایت

ڈپٹی کلکٹرس کو تلنگانہ یا اے پی کے 30 نومبر تک انتخاب کی ہدایت

حیدرآباد 24 نومبر ( آئی این این ) ڈپٹی کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 نومبر تک آندھرا پردیش یا تلنگانہ میںکسی ایک ریاست کا انتخاب کرلیں۔ 16 نومبر کو جی اے ( ایس آر ) ڈپارٹمنٹ حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹرس کو یہ ہدایت دی گئی ہے ۔ تمام عہدیداروں کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعہ ان کے دئے گئے فون نمبرس پر ایک لاگن اور پاس ورڈ روانہ کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اے پی تنظیم جدید کی ویب سائیٹ www.reorganisation.ap.gov.in پر اپنے انتخاب کو انجام دیں۔ ڈپٹی کلکٹرس کو یہ بھی مطلع کیا گیا کہ اگر وہ ان میں سے کوئی انتخاب نہیں کرتے ہیں تو وہ فوری نوڈ ل آفیسر برائے آندھرا پردیش آر درگا پرساد اڈمنسٹریٹیو آفیسر سی سی ایل اے سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ جو عہدیدار تلنگانہ میں ہیں وہ تلنگانہ کے عہدیدار سے رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT