Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / ڈچ فضائی کمپنی کا ایران کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

ڈچ فضائی کمپنی کا ایران کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

ایمسٹرڈم۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ڈچ فضائی کمپنی’کے ایل ایم ‘نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دے گی۔فضائی کمپنی نے ایران کیلئے پر وازیں بند کرنے کی مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ۔ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ جاریہ سال ستمبر سے تہران کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کیلئے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہیکہ یوروپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013ء میں بھی ایران کیلئے اپنی پروازیں روک چکی ہے ، تاہم امریکہ اور یوروپ کیساتھ نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کے بعد 2016میں ایک مرتبہ پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT