Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور

ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور

لندن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر کی گئی ایک سو سالہ تحقیق کے مطابق ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور ہوتے ہیں جبکہ ایرانی مرد اور جنوبی کوریا کی خواتین گزشتہ صدی میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں دنیا میں قد آور انسانوں پر کیے جانے والے سب سے بڑے مطالعے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سو سالوں میں امریکیوں کا دنیا کے اونچے قد کے افراد میں مردوں کا تیسرا اور خواتین کا چوتھا درجہ تھا تاہم اس نئے مطالعے کے بعد امریکی مرد 37 اور خواتین 42 درجے پر آگئیں۔ حالیہ تحقیق لندن کے امپیریل کالج میں سائنسدانوں کی قیادت میں کی گئی اور ای،لائف جریدے میں شائع ہوئی امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق نے ہم پر مختلف اقوام کی صحت کی ایک تصویر واضح کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج یہ بتاتے ہیں کہ نوعمروں اور بچوں کو مناسب ماحول اور غذایت کی فراہمی کو عالمی پیمانے پر درست کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT