Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / ڈکیتی کرنے اور اغوا کرنے والوں کے متعلق افواہوں سے بچنے کی ہدایت۔ تلنگانہ پولیس

ڈکیتی کرنے اور اغوا کرنے والوں کے متعلق افواہوں سے بچنے کی ہدایت۔ تلنگانہ پولیس

افواہوں پر دھیان نہ دیں
تلنگانہ۔سوشیل میڈیاپر ڈکیتوں اور اغوا کرنے والوں کے متعلق پھیلائی جارہی افواہوں کے متعلق تلنگانہ پولیس نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے کہاکہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ پر پھیلائی جارہی ویڈیو ز اور تصویروں پرتوجہہ نہ دیں۔

ڈی جی پی تلنگانہ پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ سوشیل میڈیاپر پھیلائی جارہی افواہیں غلط ہیں۔

تلنگانہ پولیس عوام کے ساتھ ہے۔عوام کویہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ عوام کی تحفظ اور عوام کے لئے نہایت سنجیدگی کے ساتھ تلنگانہ پولیس کام کررہی ہے ۔ پولیس کی نظر حساس نوعیت کے اضلاعوں‘ ٹاؤن او شہروں پر اور انفرادی طور سے لوگ پر ہے۔

رات کے اوقات میں ہر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس کی گشت جاری ہے ۔

اس قسم کے جھوٹے پروپگنڈوں کی وجہہ سے پولیس ہرگز پریشان نہیں ہے۔اگر کوئی مشتبہ شخص ‘ عورت یا گروپ نظر ائے تو اپنی قریبی پولیس اسٹیشن یا 100نمبر ڈائیل کرکے اس کی اطلاع دیں۔ آپ کی تلنگانہ پولیس

TOPPOPULARRECENT