Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈکیتی کی بدنام زمانہ ٹولی گرفتار

ڈکیتی کی بدنام زمانہ ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/11اگسٹ، ( سیاست نیوز) سی سی ایس بالا نگر نے بین ریاستی بدنام زمانہ ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹولی کا اصل سرغنہ ویراومشی نائیڈو عرف چنا نے جیل کی سزا کاٹنے کے بعد دوبارہ ٹولی تشکیل دی تھی اور سرگرمی سے سرقہ، رہزنی، ڈکیتی کی وارداتیں انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے 27سالہ نائیڈو بشمول 23سالہ سائلیش اور 25سالہ شبیر عرف پرویز کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے ایک اور رکن مرلی مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ٹولی الوال، آر سی پورم، جگت گیری گٹہ، امین پور اور سنگاریڈی میں سرگرم تھی اور 19سے زیادہ وارداتیں انجام دے چکی ہے۔ پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT