Tuesday , December 11 2018

ڈکیتی گینگ بے نقاب ، 7 افراد گرفتار

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) پولیس سلطان بازار اور ٹاسک فورس ٹیم نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیتی گینگ کو بے نقاب کردیا اور 7 افراد کو گرفتار کرتے ہیوئے ان کے قبضہ سے دو لاکھ 30 ہزار روپئے نقد رقم موٹر سائیکل سیل فون اور ایک خنجر کو ضبط کرلیا ۔ اس خصوص میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون مسٹر ڈاکٹر اے رویندر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 19 سالہ عبدالسلام 19 سالہ فیاض الرحمن 21 سالہ حبیب شاہد 19 سالہ رضوان علی ساکنان جل پلی پہاڑی شریف کے علاوہ سید عبداللہ 19 سالہ مرزا اظہر بیگ 20 سالہ اور حبیب علی باشاہ 19 سالہ چندرائن گٹہ ملک پیٹ اور پہاڑی شریف کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان 7 افراد میں دو طالب علم بتائے گئے جنہوں نے منصوبہ بند طریقے سے 11 نومبر کی رات ایک تاجر پر حملہ کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے رقم چھین لی تھی اور فرار ہوگئے تھے ۔یہ ڈکیتی منصوبہ بند طرحقہ سے انجام دی گئی جہاں ان ٹولی کے ارکان نے موٹر سائیکل کو فیل کرنے کے بعد باپ اور بیٹے پر حملہ کیا اور ان کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر ڈال کرراہ فرار اختیار کرلی تھی ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 سیل فون ضبط کرلئے جن میں 3 موبائیل فون کی قیمت 40 ہزار بتائی گئی ہے جو انہو ںنے لوٹی گئی رقم سے خریدا تھا ۔ پولیس نے عدالت تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT