Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمتیں

ڈگری امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے مرکزی حکومت کے وزارت داخلہ میں آئی بی شعبہ میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ انتخاب ذریعہ مسابقتی امتحان رہے گا اور تلنگانہ ریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات میں رینج آفیسرس سکشن آفیسرس کے ساتھ فاریسٹ بیٹ آفیسرس کے لیے بھی ٹی ایس پی ایس سی کے تحت فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور امتحان ماہ اکٹوبر میں رکھا گیا ہے ۔ ان امتحانات کی رہنمائی ، نوٹس ، جنرل نالج کتب اور مزید معلومات کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

اُردو یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات
حیدرآباد، 30؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ، صدر، نائب صدر، معتمد، شریک معتمد، خازن اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے لیے 12؍ ستمبر کو حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پروفیسر نجم الحسن‘ چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب 4؍ ستمبر تک امیدوار اپنا نام داخل کرسکتے ہیں جبکہ 5؍ ستمبر کو 2:30 بجے دن تک نام واپس لیا جاسکتا ہے۔ اسی دن 5:30 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT