Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری داخلوں پر طلبہ پریشان حال

ڈگری داخلوں پر طلبہ پریشان حال

کالج انتظامیہ سے ضابطوں کی عدم فراہمی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ڈگری کورسیس میں آن لائن داخلے بے ضابطگی کا شکار ہیں ۔ فی الواقعی ڈگری کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں یا نہیں کچھ نہیں معلوم حالیہ دنوں میں عہدیداران نے ڈگری میں داخلوں اور تیسری قسط کی سیٹوں کے بارے میں اعلان بھی کردیا تھا اور اسی مناسبت سے عہدیداران نے طلبہ کو الاٹمنٹ لیٹرس بھی جاری کئے تھے ۔ اس کے بعد ہی مسائل رونما ہوئے ہیں ۔ مختص کی گئی کالجوں میں داخلہ کے لیے طلبہ پہونچنے پر انہیں داخلے نہیں مل پا رہے ہیں اور کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں دوست کنوینر ضابطہ کے تحت مختص کی گئی سیٹوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور مختص طلبہ کی فہرست بھی انہیں نہیں سونپی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے طلبہ اپنے مستقبل کو لے کر بے حد پریشان ہیں ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فی الواقعی انہیں سیٹیں مختص کی گئی ہیں یا نہیں ؟ اگر مختص کی گئی ہیں تو وہ باقی ہیں یا نہیں ؟ جیسے سوالات انہیں پریشان کررہے ہیں اور کالج انتظامیہ الاٹمنٹ لیٹرس لے کر ڈگری دفتر نامپلی اور دوست کنوینر دفتر مانصاحب ٹینک کے چکر کاٹ رہے ہیں ، فی الحقیقت ڈگری تیسری قسط کے سیٹوں کی تخصیص میں کچھ مسائل درپیش ہونے کی اطلاع ہے جس کی وجہ سے عہدیداران مختص کی گئی سیٹوں کے ضابطہ کو برخاست کرنے کے بارے میں غور کرنے کی اطلاع ہے اور دوبارہ سیٹوں کے بارے میں اعلان متوقع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT