Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری کالجس میں آئندہ تعلیمی سال سے آن لائن داخلے

ڈگری کالجس میں آئندہ تعلیمی سال سے آن لائن داخلے

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی حکومت اگلے تعلیمی سال سے ریاست کے تمام ڈگری کالجس میں آن لائن داخلے شروع کرے گی ۔ اس سلسلہ میں فیصلہ محکمہ تعلیم کی میٹنگ میں کیا گیا ۔ یہ میٹنگ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کے سری ہری نے طلب کی تھی جس میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور ریاستی یونیورسٹیز کے رجسٹرار نے شرکت کی ۔ حکومت آن لائن داخلوں کے ذریعہ بوگس کالجس اور بوگس طلبہ پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے ۔ تین گھنٹے تک جاری رہے اجلاس کے بعد سری ہری نے صحیفہ نگاروں سے کہا کہ یونیورسٹیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یکساں تعلیمی پروگرام طئے کریں تاکہ داخلے بے روک ٹوک ہوسکیں ۔ اگر یونیورسٹیز نے داخلوں کے مختلف پروگرام طئے کئے تب آن لائن داخلوں میں مسائل درپیش ہوں گے ۔ سری ہری نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنا چاہتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT