Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری کالجوں میں آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان

ڈگری کالجوں میں آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان

حیدرآباد 9 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاستی کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نے ڈگری کالجوں میں آن لائن داخلوں کے لئے فائنل شیڈول جاری کیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق ایسے طلباء و طالبات جن کو مرحلہ اول، دوم و سوم کے ذریعہ آن لائن ڈگری کورس میں کہیں بھی داخلہ حاصل نہ ہوا ہو، ان امیدواروں کے لئے 10 اور 11 اگسٹ کو آن لائن داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور آن لائن داخلے حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 13 اگسٹ کے دن ہی نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا جبکہ طلباء و طالبات کسی بھی صورت میں 16 اگسٹ کو داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ کالجوں میں رپورٹ کرنا ضروری ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT