Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈگری کالجوں میں 1384 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی اجازت

ڈگری کالجوں میں 1384 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی اجازت

حیدرآباد۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈگری کالجوں میں مختلف زمروں کی 1384 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے حکومت نے اجازت دے دی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دو تین یوم میں ڈگری کالجوں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈگری لیکچررس کی 1214 جائیدادوں 15 ڈگری کالج پرنسپالس جائیدادوں 67 ڈگری کالج فزیکل ڈائریکٹرس جائیدادوں 63 ڈگری کالج لائبریرینس جائیدادوں اور 24 ڈگری کالجس ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کی منظوری دی ہے۔ جبکہ 12 مختلف زمروں میں جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق اپریل کے اختتام یا مئی میں تقررات کیلئے امتحانات منعقد کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وائی پرساد کے مطابق سی بی آر ٹی سسٹم کے تحت امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ اسی دوران حکومت کی جانب سے ڈگری کالجوں میں مذکور مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے دی گئی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کا گورنمنٹ ڈگری کالج لیکچررس یونین نے خیرمقدم کیا۔ سنجیویا صدر اور سریندر ریڈی جنرل سیکریٹری گورنمنٹ ڈگری کالج لیکچررس یونین نے ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور تعلیم کے سری ہری کو تہنیت پیش کرکے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT