Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈگری کالج بودھن کی اراضی پر واکنگ ٹریکس کی تعمیر

ڈگری کالج بودھن کی اراضی پر واکنگ ٹریکس کی تعمیر

بودھن۔26ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈگری کالج اردو میڈیم بودھن کی علحدہ عمارت کی تعمیری کاموں کی منظوری ملنے کے بعد عمارت کی جگہ پر چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کو واکنگ ٹریکس تعمیر کرنے کا کیوں خیال آیا جبکہ کالج کے قریب واقع گاندھی پارک میںواکنگ ٹریک موجود ہے ۔ چیرمین بلدیہ کی نظر صرف اردو میڈیم ڈگری کالج کی عمارت کیلئے مختص کردہ اراضی پر کیوں ہے ؟ کیا کسی منظم سازش کے تحت چیرمین بلدیہ کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ چیرمین ایلیا کا کہنا ہیکہ وہ عوامی نمائندگی کے پیش نظر ڈگری کالج کی کھلی اراضی پر واکنگ ٹریکس تعمیر کرنے کی عوامی تجویز پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر دیویندر نے چیرمین سے دو قدم آگے بڑھاتے ہوئے کالج کی کھلی فاضل اراضی پر بلدیہ کی ملکیت کا دعویٰ پیش کردیا ۔ وہ ایک ذمہ دار عہدیدار ہوتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے اپنی ملکیت کی دعویداری پیش کرتے ہوئے احمقانہ حرکت کی جو انہیںمہنگی ثابت ہوسکتی ہے ۔ پرنسپل ڈگری کالج نے کالج اور اس سے متصل کھلی اراضی جہاں واکنگ ٹریک تعمیر کرنے کیلئے بلدیہ نے غیر مجاز طریقہ پر سنگ بنیاد رکھا تھا اس جگہ کی ملکیت کے دستاویزات کمشنر بلدیہ کو پیش کئے ۔ چیرمین بلدیہ اپنے دفتر اور ڈگری کالج کے درمیان موجود واٹر ٹینک کے احاطہ میں موجود کھلی فاضل اراضی پر بھی واکنگ ٹریک تعمیر کرسکتے ہیں لیکن انہیں کسی نہ اکساکر اردو میڈیم کالج کیلئے مختص اراضی کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی ۔ کمشنر بلدیہ اور چیرمین کی بعض حرکات و خاموشی سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیںکہ وہ کسی فرقہ پرست تنظیم کے اہلکار بن رہے ہیں جب کہ ان دونوں کی موجودگی میں کمشنر کے چیمبر میںسرکل انسپکٹر نے دو مسلم ارکانبلدیہ کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا ‘ پھر بلدی حلقہ نمبر دو میں مسلم سلمین کالونی کی انہدامی کارروائی اور اردو میڈیم عمارت کیلئے مختص اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش اور اردو روزناموں کو سرکاری اشتہارات کی اجرائی بند کردیناجیسے واقعات ہے ۔ ارکان بلدیہ اور بودھن کے عوام کویہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوگا کہ کمشنر بلدیہ اور چیرمین کسی منظم سازش کے شکار بنتے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT