Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈگری کی سچائی کا گلبرگہ یونیورسٹی سے پتہ چلائیں ‘ لکشما ریڈی

ڈگری کی سچائی کا گلبرگہ یونیورسٹی سے پتہ چلائیں ‘ لکشما ریڈی

حیدرآباد 7 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہا کہ اگر ریونت ریڈی یہ ثابت کردیں کہ ان کی ایم بی بی ایس کی ڈگری فرضی ہے تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لکشما ریڈی نے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے الزامات ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریونت ریڈی کی پسند کے 10 صحافیوں کی ایک ٹیم گلبرگہ یونیورسٹی لیجانے تیار ہیں تاکہ ان کی ایم بی بی ایس ڈگری کی سچائی کی جانچ ہوسکے ۔ انہوں نے اس بات پر تبصرہ سے گریز کیا کہ سمپت راؤ ان کے ساتھی طالب ہیں اور وہ انہیں میڈیکل کالج میں پڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے ریونت کے ان مسلسل الزامات پر شدید برہمی ظاہر کی کہ ان کی ڈگری فرضی یا جعلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہو ںنے الیکشن کمیشن کو بالکل درست اطلاعات دی ہیں اور اگر یہ اطلاعات غیر درست ہیں تو کمیشن کارروائی کریگا ۔ ریونت ریڈی اگر الزام ثابت نہ کرسکیں تو انہیں الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT