Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈگ وجئے سنگھ سے کانگریس اقلیتی قائدین سے ملاقات

ڈگ وجئے سنگھ سے کانگریس اقلیتی قائدین سے ملاقات

نظام آباد:25؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آبادکے کانگریس اقلیتی قائدین کے ایک وفد نے جوجناب سید نجیب علی سابق رکن اُردو اکیڈیمی و ایڈوکیٹ ، جناب سمیر احمد صدرنشین اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس نظام آبا، مولانا کریم الدین کمال نائب صدر ضلع کانگریس، اظہر محی الدین نائب صدر ضلع کانگریس( اقلیتی ڈپارٹمنٹ)، محمد ربانی کنونیر اقلیتی ڈپا

نظام آباد:25؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آبادکے کانگریس اقلیتی قائدین کے ایک وفد نے جوجناب سید نجیب علی سابق رکن اُردو اکیڈیمی و ایڈوکیٹ ، جناب سمیر احمد صدرنشین اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس نظام آبا، مولانا کریم الدین کمال نائب صدر ضلع کانگریس، اظہر محی الدین نائب صدر ضلع کانگریس( اقلیتی ڈپارٹمنٹ)، محمد ربانی کنونیر اقلیتی ڈپارٹمنٹ پر مشتمل تھا ۔ جنرل سکریٹری و انچارج ریاستی امور کانگریس ڈگ وجئے سنگھ سے ہوٹل پارک حیات بنجارہ ہلز پر ملاقات کی اور اقلیتوں میں پارٹی کے اعتماد کو بحال کرنے کے سلسلہ میں متعدد اقدامات روبہ عمل لانے اور اقلیتی نمائندوں کو پارٹی میں مستحقہ مقام دینے اور مسلم قیادت کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ کانگریس کے دور میں اقلیتوں کیلئے جاری کی گئی اسکیمات کو بنیادی سطح تک نافذ العمل نہیں کیا گیا اور حکومت اور پارٹی کے تال میل کی کمی کے باعث کئی اسکیمات صرف پیپر کی زینت بن گئی صرف 4% تحفظات اور فیس ریمبرسمنٹ جیسی اسکیم سے ہی مسلمانوں کو فائدہ حاصل ہوا۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں بھی زیادہ سے زیادہ اقلیتوں کو موثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے جناب ڈگ وجئے سنگھ کی اقلیتی مسائل و امور پر کھل کر ترجمان کرنے پر جہاں اظہار تشکر کیاوہیں اقلیتوں میں فرقہ پرستی سے نمٹنے کیلئے کانگریس دور حکومت میں سخت گیر موقف اختیار نہ کرنے پر بھی مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے واقف کرایا اور بتایا کہ مرکز میں 9سالہ اقتدار کے دوران فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت تھی۔ اس موقع پر جناب ڈگ وجے سنگھ نے وفد کے خیالات کی سنجیدگی سے سماعت کی ۔

TOPPOPULARRECENT