Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگ وجئے سنگھ کو حیدرآباد میں قدم رکھنے نہیں دیا جائیگا ‘ سرینواس یادو

ڈگ وجئے سنگھ کو حیدرآباد میں قدم رکھنے نہیں دیا جائیگا ‘ سرینواس یادو

حیدرآباد 4 مئی ( این ایس ایس ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ پر ‘ ریاستی پولیس کے خلاف الزامات عائد کرنے پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ جب تک ڈگ وجئے سنگھ اپنے بے بنیاد ریمارکس واپس نہیں لینگے اور غیر مشروط معذرت خواہی نہیں کرینگے انہیں حیدرآباد میں قدم رکھنے نہیں دیا جائیگا ۔ سرینواس یادو نے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ ڈگ وجئے سنگھ اپنے ریمارکس پر اٹل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ مقدمہ کا سامنا کرنے بھی تیار ہیں۔ سرینواس یادو نے کہا کہ ہم سینئر کانگریس لیڈر کو حیدرآباد میں قدم رکھنے کا موع نہیں دینگے جب تک وہ معذرت خواہی نہیں کرینگے کیونکہ انہوں نے ریاستی پولیس کا امیج متاثر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے اس بات کی بھی مذمت کی جس میں ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اس سازش کے پس پردہ اصل محرک چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہیں اور انہیں اس عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ کسی ایسے لیڈر کو یہ ریمارکس ذیب نہیں دیتے جو خود چیف منسٹر رہ چکے ہوں اور وہ مرکزی وزیر بھی تھے ۔ انہوں نے کانگریس کی قومی قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ اس مسئلہ پر اس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل ہند کانگریس یا تلنگانہ پردیش کانگریس کو ڈگ وجئے کے ریمارکس پر موقف واضح کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT