Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ڈگ وجئے سنگھ کی دختر کا انتقال

ڈگ وجئے سنگھ کی دختر کا انتقال

نئی دہلی۔/29اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی دختر کارنیکا سنگھ کا بعارضہ کینسر آج صبح انتقال ہوگیا۔ 37سالہ کارنیکا ، ڈگ وجئے سنگھ کے چار دختروں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ انہیں چند دن قبل ساکٹ کے میکس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں آج 5بجے صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ قبل ازیں امریکہ میں بھی کارنیکا کا علاج کروایا گیا تھا۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد کے ساتھ دہلی کے 64لودھی اسٹیٹ پہنچ کر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ کارنیکا کی میت آخری رسومات کیلئے ذریعہ ایمبولنس گجرات کے علاقہ وادھوان منتقل کی گئی ہے۔ کارنیکا کی والدہ اور ڈگ وجئے سنگھ کی پہلی بیوی آشا کا بھی کینسر کے عارضہ کے سبب 2013 میں انتقال ہوا تھا۔
دوردرشن کو عصری بنانے اقدامات
نئی دہلی۔/29اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ دوردرشن کو عصری ٹکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے اس کی خبروں اور تفریحی پروگراموں کے چینلز کی جدید کاری کیلئے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT