Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف معاشی جرائم کا کیس

ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف معاشی جرائم کا کیس

بھوپال۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ کی بیجا سرپرستی اور دھوکہ دہی کے الزام میں ریاستی شعبہ معاشی جرائم (EOW) نے 3افراد بشمول سابق چیف نسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ اور ان کے کابینی رفیق کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدارنے بتایا کہ ڈگری وجئے سنگھ جو کہ 1993ء تا 2003ء مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر تھے اپنے کابینی رفیق وزیر فنی تعلیم راجہ پٹریا کے ساتھ غیر قانونی طریقہ پر RKDFکالج کے خلاف جرمانہ کی رقم 24لاکھ سے 2.5 لاکھ تک گھٹا دیا تھا اور قابل گرفت جرم میں صدرنشین کالج سنیل کپور کے خلاف بھی کیس درج کرلیا گیا ۔ ایک مقامی جرنلسٹ رادھا شاردا کی شکایت پر شعبہ معاشی جرائم نے یہ کارروائی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT