Tuesday , December 11 2018

ڈھائی ہزار ہندوستانیوں کی بیساکھی میلے کیلئے پاکستان آمد

واگھا ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے ڈھائی ہزار سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچ گئے، یہ سکھ یاتری پاکستان میں بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ اپنے مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ یہ تمام یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچے تو ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ ان یاتریوں میں 1,658 مرد اور 815

واگھا ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے ڈھائی ہزار سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچ گئے، یہ سکھ یاتری پاکستان میں بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ اپنے مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ یہ تمام یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچے تو ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ ان یاتریوں میں 1,658 مرد اور 815 خواتین شامل ہیں۔ سکھ یاتری10دن تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

واگھا پہنچنے پریاتریوں نے کہاکہ انھیں لگ ہی نہیں رہا کہ وہ کسی دوسرے ملک آئے ہیں۔ واگھا بارڈر پرسکھ یاتریوں کا استقبال پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار مستان سنگھ اور متروکہ وقف املاک کے حکام نے کیا۔ سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حلوہ پوری، سبزی اور چاولوں سے ان کی تواضع کی گئی۔ سکھ یاتری واگھا سے اپنے مقدس مقام حسن ابدال جائیں گے، پھروہ ننکانہ صاحب میں ماتھا ٹیکی کی رسم ادا کرنے کے علاوہ سہ روزہ بیساکھی میلے میں بھی شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT