Thursday , December 13 2018

ڈھابے والا راہول گاندھی کو اچانک سامنے دیکھ کر حیران

لکھنو15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لکھنو رائے بریلی سرحد پر واقع بھگوان پورمیں ایک ڈھابے مالک کو اس وقت خوشگوار احساس ہوا جب کانگریس صدر راہول گاندھی اس کے سامنے کھڑے ہو گئے ۔رائے بریلی ہوتے ہوئے امیٹھی جا رہے مسٹر گاندھی تقریبا 30 منٹ تک شری رام ڈھابا کے پاس رکے۔دریں اثنا، کانگریس کے صدر اور سینئر پارٹی قائدین نے چائے ، پکوڑے اور سموسے کھائے ۔ڈھابے کے مالک رام پال نے بتایا کہ ان کے ڈھابے پر مسٹر گاندھی اچانک رکے اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک کپ چائے کا مطالبہ کیا. ان کے ساتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر راج ببر اور سابق ممبر اسمبلی اکھلیش پرتاپ سنگھ بھی تھے۔اس نے بتایا کہ اس کو یقین نہیں تھا کہ راہول کبھی اس کے ڈھابے پر آئیں گے ۔راہول کے آنے سے وہ بہت خوش ہے ۔ میڈیا فوٹوگرافرس نے اس موقع پر گاندھی کی خوب تصاویر لیں۔اس سے پہلے مسٹر گاندھی کا لکھنؤ کے اموسی ائیرپورٹ پرکانگریس کارکنان نے زوردار استقبال کیا۔راہل گاندھی کانگریس کے صدر بنے کے بعد پہلی بار یہاں دورے آئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT