ڈھاکہ میں جلوس پر حملے کے

ڈھاکہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی (حوجی) اور 12 دیگر اسلام پسند افراد پر بنگلہ دیش میں قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے اُنھیں 2001 ء میں ایک سیاسی جلوس پر دستی بم حملے کا ملزم قرار دیا ہے۔ اِس حملہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل میٹرو پالیٹن سشن جج عمر خیام نے حوجی کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور دیگر

ڈھاکہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی (حوجی) اور 12 دیگر اسلام پسند افراد پر بنگلہ دیش میں قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے اُنھیں 2001 ء میں ایک سیاسی جلوس پر دستی بم حملے کا ملزم قرار دیا ہے۔ اِس حملہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل میٹرو پالیٹن سشن جج عمر خیام نے حوجی کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور دیگر 12 پر قتل کا جرم ثابت ہونے کا فیصلہ سنایا۔ کمیونسٹ پارٹی آف بنگلہ دیش کے ایک جلوس پر 2001 ء میں اِن افراد نے بم حملہ کیا تھا۔ تمام 13 مجرمین کو سزائے موت کا سامنا ہے۔ مقدمہ کی سماعت 14 سپٹمبر کو شروع ہوگی۔ اِن ملزمین میں سے 6 بشمول عبدالحنان مقید جبکہ باقی مفرور ہیں اور اُن کی غیر حاضری میں فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ عبدالحنان و دیگر قیدیوں کو پولیس کی حفاظت میں عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT