Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ڈھاکہ پولیس کوحملہ آوروں پر بے دریغ فائرنگ کی اجازت

ڈھاکہ پولیس کوحملہ آوروں پر بے دریغ فائرنگ کی اجازت

ڈھاکہ ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پولیس کو پوری آزادی دی گئی ہے کہ وہ حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے ان پر فائرنگ کردے۔ جاریہ ہفتہ دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور حالیہ دنوں میں دو بیرونی شہریوں اور ایک پبلشر کی ہلاکت کے بعد یہ احکام جاری کئے گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے پرسونلس کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر ڈیوٹی کے دوران ان پر حملے کئے گئے تو وہ بلاتامل اپنے دفاع کیلئے بے دریغ فائرنگ کرسکتے ہیں۔ حکام نے گذشتہ شب ایک چھ نکاتی رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں تاکہ سیکوریٹی فورسیس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے سے روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT