Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈھاکہ کی گرمی سے پریشان میکسویل کو ہیٹ اسٹروک

ڈھاکہ کی گرمی سے پریشان میکسویل کو ہیٹ اسٹروک

ڈھاکہ۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ڈھاکہ کے گرم موسم سے مہمان آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آل رائونڈر گلین میکسویل نے انکشاف کیا کہ انھیں یہاں پر آمد کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ گرمی کے اس جھٹکے سے فوری طور پر سنبھل گئے، انھوں نے کہاکہ پہلے ہی دن مجھے ہیٹ اسٹروک کو جھیلنا پڑا جوکسی بھی صورت ٹور کا اچھا آغاز نہیں ہے، میں نے جسم پر برف ملی، نہایا اور بہت زیادہ جوسز وغیرہ پیے تو اوسان بحال ہوئے،اب میں پہلے ٹسٹ کیلیے میدان میں اترنے کو مکمل طور پر تیار ہوں۔

انگلینڈ اور ونڈیز آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز
لیڈس۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ونڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ہوئی شرمناک شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے کل یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں بہتر مظاہرے کے لئے پرعزم ہے۔ونڈیز ٹیم کو تین مقابلے کی سیریز میں اس وقت 1-0 کا خسارہ ہے اور وہ دوسرے ٹسٹ میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ سیریز میں واپسی کیلئے کوشاں ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT