Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ڈیبٹ کارڈ ہیک کیس، سختی سے نمٹنے حکومت کا وعدہ

ڈیبٹ کارڈ ہیک کیس، سختی سے نمٹنے حکومت کا وعدہ

نئی دہلی۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کی سب سے بڑی بینکنگ سکیوریٹی کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر تقریباً 32 لاکھ ڈیبٹ کارڈس کو ہیک کئے جانے کے امکانات پر حکومت نے آج صارفین کو تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ سے سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ صارفین کی تشویش کو دور کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ ڈیبٹ کارڈ ہیک کے تناظر میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس پر فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آر بی آئی اور دیگر بینکوں سے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر رپورٹ داخل کریں۔ نیشنل پینٹس کارپوریشن آف انڈیا کے مطابق زائد از 19 بینکوں کے 641 کسٹمرس کریڈٹ کارڈ ڈاٹا کے سرقہ کے ذریعہ 1.3 کروڑ روپئے کا دھکہ پہونچایا گیا ہے۔ حکومت نے آر بی آئی کے علاوہ دیگر بینکوں سے بھی کہا ہے کہ وہ مواد شکنی کی تفصیلات فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT