Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل ادائیگی میں چھ ماہ میں 110 فیصداضافہ

ڈیجیٹل ادائیگی میں چھ ماہ میں 110 فیصداضافہ

نئی دہلی17جون (سیاست ڈاٹ کام ) نوٹوں کی منسوخی کے بعد کے چھ ماہ میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی میں 110فیصدکا اضافہ ہوا ہے اور اب یومیہ تقریبا 85لاکھ روپئے کا لین دین ڈیجیٹل ذرائع سے ہو رہا ہے ۔ حکومت نے گزشتہ سال 8نومبر کو 500اور 1,000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے اس نے ڈیجیٹل ذرائع سے لین دین کو فروغ دینے کے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ اس نے ایک طرف ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی ہے تو دوسری طرف نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے اسے مہنگا کر دیا ہے ۔ اس دوران بینکوں نے اپنی سطح پر بھی نقد رقم نکالنے پر کئی طرح کی بندشیں لگا دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT