Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ڈیجیٹل انڈیا سے میڈیا اور تفریح کے شعبہ کو ترقی :وینکیا نائیڈو

ڈیجیٹل انڈیا سے میڈیا اور تفریح کے شعبہ کو ترقی :وینکیا نائیڈو

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت میڈیا اور تفریح کے شعبہ کی ترقی کے لئے مناسب ماحول دستیاب کرانے کے لئے پابند ہے اور اس کے ڈیجیٹل انڈیا،اسکل انڈیا اور میک ان انڈیا مہم ان شعبوں کو مضبوط کریں گی۔ نائیڈو نے انڈین ٹیلی کمیونیکیشن اتھاریٹی کے دو دہائی پوری ہونے کے موقع پر یہاں منعقد دو روزہ سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا،اسکل انڈیا اور میک ان انڈیا مہم سے آن لائن میوزک اور گیم جیسے صنعت مضبوط ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم اشیا اور سروس ٹیکس سمیت نئی تبدیلیوں کی واضح علامات ہیں اور میڈیا اور تفریح کے شعبہ کے لئے یہ انقلابی ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نشریاتی شعبہ ڈیجیٹل نشریات کے نئے دور میں داخل ہونے کی دہلیز پر ہے ۔اس تازہ ترین تکنیکی اشیاء کے استعمال کے لئے بہت سے مواقع حاصل ہوں گے ، جس سے لوگوں تک نہ صرف سروس کی رسائی میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں معیاری سروس حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیریسٹریل ٹیلی ویژن (ڈي ٹي ٹی) اس وقت اہم مرحلے میں ہے اور ہندوستان کی عوامی براڈکاسٹر دوردرشن کی 44 اور شہروں تک ڈی ڈی ٹی توسیع کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔ نائیڈو نے ڈی ٹی ٹی کے شیڈیول کے نفاذ کے لئے سفارشات کرنے کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل نشریات کی جانب بڑھنے پر کئی چیلنج بھی سامنے آئے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ سے تجاوز حاصل کرنے میں ٹرائ کا کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت مختلف ڈیجیٹل آلات کوملک میں ہی بنایا جانے لگاہے اور متعلقہ فریقوں کو ملک میں آلات کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT