Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیجیٹل انڈیا پے منٹس کا ملک گیر سطح پر مراکز کا قیام

ڈیجیٹل انڈیا پے منٹس کا ملک گیر سطح پر مراکز کا قیام

اے پی ڈسٹریبیوٹرس کیشورام اور سنتوش کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) ان دنوں بینکس میں جن افراد نے اپنی رقم ڈپازٹ کی ہے انہیں اس رقم کو واپس لینے کے لئے کہیں بینک اور کہیں ATM کے ذریعہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بالخصوص ملک میں نوٹ بندی کے بعد ملک کے کونے کونے میں عوام کو بینکوں میں اپنی جمع شدہ رقم نکالنے کے لئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس طرح کے اور دیگر کھاتہ داروں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں صرف اس جمع شدہ رقم صرف آدھار کارڈ کے ذریعہ نکالنے (Cash Deposite & With Draw any Where any time” کے نظریات کے تحت ڈیجیٹل انڈیا پے منٹس لمیٹیڈ نے ملک کے بڑے شہروں ہی نہیں بلکہ اضلاع ، دیہات و قصبہ جات میں اپنے اس نظام کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا جسے ملک کی ریاستوں کرناٹک ، چینائی ، آندھرا پردیش ، بہار ، دہلی اور آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں کے بعد اس نظام کو تلنگانہ میں قائم کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج ساکتھ اے پی ڈسٹریبیوٹرس مسٹر کیشورام اور مسٹر سنتوش نے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پے منٹ لمیٹیڈ کوئی خاص بینک کی طرح نہیں ہے بلکہ اس کو سماجی خدمتگذار اپنی دکان ، ہوٹلس ، خانگی دفاتر اور ایسے مقامات جہاں پر عوام کی کثیر تعداد موجود رہتی ہے وہاں پر قائم کیا جاسکتا ہے اور اس نظام کو آندھراپردیش کے ساتھ ملک کی دوسری ریاستوں کے اضلاع و دیہاتوں میں قائم کیا گیا تو اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گاہکوں کو اپنے رقم کے زرمبادلہ کے لئے آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے ۔ اس لئے جو اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں انہیں جلد از جلد شہر ، اضلاع اور دیہاتوں میں ڈیجیٹل انڈیا پے منٹس لمیٹیڈ سے ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT