Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈیجیٹل تلنگانہ ہمارا نشانہ  کے ٹی آر کا خطاب

ڈیجیٹل تلنگانہ ہمارا نشانہ  کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کو ڈیجیٹل موڈ میں تبدیل کرنا حکومت کا مقصد ہے ۔ آئی ٹی ورلڈ کانگریس 2018 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ حیدرآباد میںورلڈ آئی ٹی کانگریس منعقد ہو رہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹکنالوجی ایک بڑی طاقت کے طور پر دنیا بھر میں پھیل گئی ہے ۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ریاست میں ہر شہری کو ڈیجیٹل خواندہ بنایا جائے اور اس کیلئے آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ سہولت ہر گھر تک پہونچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اہم پراجیکٹ مشن بھاگیرتا کے ذریعہ دیہی علاقوں کو محفوظ پانی فراہم کیا جائیگا اور ساتھ ہی ریاست بھر میں انٹرنیٹ سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔ جلد ہی سرکاری اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک پہونچایا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT