Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / ڈیجیٹل رتھ کا آغاز ، کیاشلیس سسٹم کو فروغ دینا مقصد

ڈیجیٹل رتھ کا آغاز ، کیاشلیس سسٹم کو فروغ دینا مقصد

NEW DELHI, NOV 8 (UNI):- Union Minister of Information and Broadcasting and Textiles Smriti Irani, CIAT Secretary General and member Advisory Group of GST Council Praveen Khandelwal and Ravi Aurora, Executive Director, Global Community Relations, Mastercard after the flagging off of CAIT's Digital Rath to mark a national campaign "Cash Less Bano India", in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-DK4U

’ماسٹر کارڈ‘ کے ذریعہ 31 ڈسمبر تک ملک بھر میں خصوصی مہم ، سمرتی ایرانی کا بیان

نئی دہلی۔8 نومبر (یاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج ’ڈیجیٹل رتھ‘ کو جھنڈی دکھائی جو مختلف شہروں میں تاجرین کو کیاشلیس پیمنٹس کا طریقہ کار اختیار کرنے کی ترغیب دینے کی مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کے تحت 31 ڈسمبر تک گلوبل پیمنٹس سلیوشنس پروائڈر ’ماسٹر کارڈ‘ مختلف شہروں بشمول لکھنو، کولکتہ، پانڈیچری، نوی ممبئی اور بھوپال میں تقریباً 10 لاکھ مرچنٹس تک رسائی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جنہیں الیکٹرانکس پیمنسٹ کے فوائد سے واقف کرایا جائے گا اور یہ کہ اپنے بزنس کو وسعت دینے میں اس طریقہ کار کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل رتھ کو سمرتی نے نوٹ بندی کے پہلے سال کی تکمیل پر مھنڈی دکھائی ہے۔ وزیر پارچہ جات اور اطلاعات و نشریات نے ملک کے لوگوں بالخصوص تاجرین کے رول کو اجاگر کیا جو نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل لین دین کو اختیار کرنے میں ادا کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں صنعتی اندازوں کے مطابق موبائل لین دین کا حجم 218 فیصد بڑھا ہے، ڈیبٹ کارڈ کے لین دین میں 103 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں 57 بینکوں نے یو پی آئی پلیٹ فارم اپنالیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یو پی آئی کے ذریعہ اپریل میں 3.8 ملین لین دین کیے گئے اور اکٹوبر میں یہ تعداد 77 ملین تک پہنچ گئی۔

ان اعداد و شمار میں اس قدر تیزی سے اضافہ اپنے آپ میں اس بات کا عکاس ہے کہ کس طرح ہمارے شہریوں اور تاجر برادری نے ڈیجیٹل لین دین کو سرگرمی کے ساتھ اپنالیا ہے۔ ڈیجیٹل رتھ ملک کے گوشے گوشے تک پہنچے گا۔ ماسٹر کارڈ میں گلوبل کمیونٹی رلیشنس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر روی اروڑہ بھی اس موقع پر موجود رہے اور انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ہندوستان میں 2020ء تک 700 تا 800 ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ مشغول کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل پیمنٹس کی اہمیت اجاگر کی۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے آئی ٹی) کے سکریٹری جنرل پراوین کھنڈیلوال نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل پیمنٹس کا طریقہ اختیار کرنے اور اسے بڑھاوا دینے کے تعلق سے پور اعتماد ہے کہ مرچنٹس فروخت میں اضافے، کمتر لاگت اور زیادہ سے زیادہ کسٹمرس تک رسائی جیسے فوائد سے مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل رتھ کا مقصد ڈیجیٹل پیمنٹس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عام لوگوں کو اسے اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس مہم کے تحت دیگر ٹیئر۔II اور ٹیئر ۔III والے شہروں تک بھی ڈیجیٹل سسٹم کو پہنچانا اور اس سلسلہ میں سی اے آئی ٹی کی مدد سے مرچنٹس کے لیے مختلف تربیتی سیشنس منعقد کیے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT