Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل لین دین کی توسیع کیلئے حکومت سرگرم : جیٹلی

ڈیجیٹل لین دین کی توسیع کیلئے حکومت سرگرم : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے اپوزیشن کی جانب سے معذرت خواہی کے مطالبہ پر ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل لین دین کی توسیع کیلئے انتہائی تیز رفتاری سے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معیشت نقد رقم کی بنیاد پر کام کرتی ہے لیکن ہندوستان کے سر یہ سہرا بندھتا ہے کہ دنیا بھر میں پہلی بار یہاں کی حکومت نے نقد رقم کے بغیر لین دین کی ترغیب دینے کوشش شروع کر رکھی ہے۔ وہ ایوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک تشکر پر مباحث میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کیلئے کافی انفراسٹرکچر موجود نہ ہونے کی اپوزیشن کی تنقید بے معنی ہے کیونکہ ملک گیر سطح پر دیڑھ لاکھ بینکوں کی شاخیں قائم ہیں۔ 2 لاکھ 10 ہزار اے ٹی ایمس ہیں۔ 1.25 لاکھ بینکنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی پر زیادہ ادائیگی کے اندیشے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے کئی طریقے بشمول یو پی ٹی اور ای ویلٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیکنالوجی کی طاقت کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ ہم اس طرح اس ملک کی اہمیت کم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقد رقم پر مبنی معیشت ملک کیلئے اچھی نہیں ہے۔ مرکزی وزیرفینانس نے کہا کہ نقد رقم سے کالے دھن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی بھی ملک نقد رقم میں لین دین کے ذریعہ خوشحال ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT