Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دہی،ایک شخص گرفتار

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دہی،ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی مارکیٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے ڈیجیٹل مارکٹ کرنسی بز ڈاٹ کام میں سرمایہ کاری کی ترغیب دلاتے ہوئے رقم اینٹھ لی۔ بتایا جاتا ہے کہ 22مارچ کو عنبر پیٹ کے ساکن ٹی امرناتھ نے سائبر کرائم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی کہ تلگو کے ایک مشہور اخبار کے کلاسفائیڈ میں ایک اشتہار شائع کروایا جس میں ڈیجیٹل مارکٹ میں سرمایہ کاری پر آسانی سے منافع کا وعدہ کیا۔ دھوکہ بازوں کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے امر ناتھ نے 3 لاکھ روپئے جمع کروائے تھے اور اس سلسلہ میں اطمینان بخش جواب موصول نہ ہونے پر سائبر کرائم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے سابق میں اس کیس کے تین ملزمین سی راجیش، سی گوپی اور سی سریش کمار کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ وجئے کمار مفرور تھا۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT