Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل پے منٹ کے فروغ کا جنوری سے دوسرا مرحلہ

ڈیجیٹل پے منٹ کے فروغ کا جنوری سے دوسرا مرحلہ

نئی دہلی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)حکومت آئندہ سال جنوری سے ڈیجیٹل پے منٹ کو فروغ دینے کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔ ڈی اے وی پی کے تحت ایک کمیٹی ڈیجیٹل ادائیگی کے فروغ کیلئے منصوبہ پر کام کررہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی اس منصوبہ کے سلسلے میں سرگرم ہے ۔ یہ بھی تجویز ہے کہ ہر وزارت ڈیجیٹل پے منٹ کے فروغ کے سلسلے میں تجاویز پیش کرے ۔ حکومت نے گزشتہ سال نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل پے منٹ کی حوصلہ افزائی شروع کی ہے ۔ ریزرو بینک ڈاٹا کے مطابق نومبر 2016 ء اور ستمبر 2017 ء کے درمیان 933 کروڑ الیکٹرانک لین دین مالیتی 12.13 کروڑ ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT