Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈیجیٹل چارجس کے خلاف جاری تھیٹرس کی ہڑتال ختم

ڈیجیٹل چارجس کے خلاف جاری تھیٹرس کی ہڑتال ختم

جے اے سی اور ڈی ایس پی ایس بات چیت ، چارجس میں 19 سے 21 فیصد تک تخفیف
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( ایم اے سلام ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ڈیجیٹل چارجس کے خلاف جاری غیر معینہ مدت ہڑتال کا جس کا 2 مارچ سے آغاز ہوا تھا آج ایک ہفتہ طویل سنیما تھیٹرس کے بند کے بعد اختتام عمل میں آیا ۔ اس طرح جمعہ سے پھر سے تھیٹرس میں فلموں کی نمائش کا دوبارہ آغاز ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جے اے سی کی ڈیجیٹل سروسیس پروائیڈرس ( ڈی ایس پی ایس ) بشمول کیوب ، یو ایف او ، پی ایسک ڈی اور کے سیراسیرا سے بات چیت کے بعد وجئے دیورکنڈہ اسٹار ’ اے منترم ویساوے ‘ کی تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ریلیز عمل میں آئی ۔ بات چیت کے دوران وی پی ایف ( ورچول پرنٹ فیس ) کی 19 سے 21 فیصد تخفیف طئے پائی اس طرح سابق میں ڈیجیٹل سرویس فیس 22,500 مقرر تھی ۔ اسے 20,000 تک گھٹا دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل سرویس چارجس کی ٹیرف میں بڑے بجٹ کی فلموں کم بجٹ کی فلموں کے علاوہ پرانی فلموں کی ریلیز کے چارجس بھی علحدہ علحدہ مقرر ہوں گے ۔ جس پر یکم اپریل سے عمل ہوگا ۔ مسٹر سریش بابو صدر نشین تلگو فلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ ڈی ایس پی ایس نے مطالبات کو قبول کرلیا ہے ۔ ساتھ ساتھ 10 منٹ کے اشتہاری فلمی دو ٹریلرس کی اسکریننگ کے لیے بھی کوئی چارجس نہیں ہوں گے ۔ اس طرح 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوئی اس ہڑتال کے بعد ہندی کی ہیٹ اسٹوری 4 کی بھی ساوتھ انڈیا کے تھیٹرس میں ریلیز عمل میں آئی۔۔

TOPPOPULARRECENT