Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیرڈیولس کا آج کنگس الیون سے مقابلہ

ڈیرڈیولس کا آج کنگس الیون سے مقابلہ

ظہیرخان کی ٹیم مستحکم ، پون نیگی کے مظاہرے پر سوالات
موہالی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2016 ء لیگ ٹیبل پر تیسرے مقام کی حامل دہلی ڈیرڈیولس کا مقابلہ کل موہالی میں ٹکیبل پر آحری مقام کی حامل کنگس الیون پنجاب سے ہوگا ۔ رائزنگ پونے سوپر جئینٹس کے ہاتھوں گزشتہ شب شکست کا سامنا کرچکی دہلی ڈیرڈیولس ہفتہ کو ایک کمزور ٹیم کو شکست دیتے ہوئے اپنی کامیابی کا سلسلہ بحال کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ ڈیرڈیولس ، گزشتہ تین سیزنس میں کئی نشیب و فراز سے گذرچکی ہے لیکن اس سال راہول ڈراویڈ کی تربیت اور ظہیرخان کی کپتان میں تاحال بہتر کھیل کا مظاہرہ کی ہے ۔ ظہیرخاں کی ٹیم آٹھ میچوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ میچوں میں کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر تیسرا مقام حاصل کرچکی ہے ۔ دہلی کی ٹیم یہ ثابت کرچکی ہے کہ وہ کسی واحد کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتی بلکہ تمام کھلاڑی اپنا رول نبھارہے ہیں لیکن سب سے بڑا سوال پون نیگی کے بارے میں اُٹھ رہا ہے ۔ 8.5 کروڑ روپئے میں خریدے گئے نیگی کا مظاہرہ تاحال انتہائی مایوس کن رہا ہے ۔ جی ایم آر کی دہلی ٹیم کے نیگی چھ اننگز میں صرف51 رنز بنا پائے ۔ وہ تاحال چھ اوور ڈال کر 65 رنز دے چکے ہیں لیکن ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ بہرحال صرف چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری مقام کی حامل پنجاب کنگس الیون کے مقابلہ دہلی ڈیرڈیولس کامیابی کیلئے پسندیدہ ٹیم سمجھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT