ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر

نئی دہلی، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھریلوبازار میں گاڑی مالکوں پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 60.81 روپے فی لیٹر فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔ پٹرول 70.62 روپے فی لٹر ہوگیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پچھلے سال 15 اکتوبر سے دونوں ایندھنوں کی قیمتیں یومیہ بنیاد پر طے کئے جائیں گے اور اس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی میں 31 دسمبر کو 59.64 روپے کے مقابلے میں ڈیزل آج 60.81 روپے فی لیٹرہو گیا ۔ پٹرول کی قیمت 95 پیسے فی لیٹر اضافے سے 69.67 روپے کے مقابلے میں 70.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چار میٹروں شہروں میں، ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 64.67 فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں 64.09 روپے اور کولکتہ 63.47 روپے فی لیٹر ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 78.51 فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول 73.36 روپے ہے اور چنئی 73.21 روپے فی لیٹر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT