Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈیلاسیس کے مریضوں کو مفت سفر کی سہولت،طعام کا بھی انتظام ، وزیر صحت کی محکمہ کو ہدایت

ڈیلاسیس کے مریضوں کو مفت سفر کی سہولت،طعام کا بھی انتظام ، وزیر صحت کی محکمہ کو ہدایت

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی سطح پر گردوں کے مریضوں کو مفت ڈیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان مریضوں کو مزید سہولیات کے طور پر انہیں بس پاس اور طعام کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ گردے کے عارضہ سے لاحق مریضوں نے وزیر صحت ڈاکٹر لکشماریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ میں دو تین مرتبہ ڈیلاسیس کیلئے دور دراز علاقوں سے سفر کرتے ہوئے ڈیلاسیس سنٹروں کو پہونچنے میں مالی مشکلات درپیش ہیں لہذا حکومت مریضوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر مفت بس پاسیس اور مفت کھانے کا انتظام کرے واضح ہوکہ ریاستی سطح پر 10 ہزار کڈنی کے مریض سرکاری ڈیلاسیس سنٹرس سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ جن میں سے اکثر مریضوں کو ہفتہ میں تین مرتبہ ڈیالیسیس کی ضرورت پڑتی ہے ۔ حکومت نے ریاستی سطح پر 39 ڈیلاسیس سنٹرس کے قیام کا فیصلہ کیا تھا مگر فی الحال 12 ڈیلاسیس سنٹرس ہی کارکرد ہیں جبکہ آروگیہ شری کے تحت 78 خانگی دواخانوں میں یہ سہولت موجود ہے اور خانگی دواخانے ایک مرتبہ ڈیلاسیس کیلئے 2 ہزار روپئے وصول کر رہے ہیں اور ریاستی سطح پر ہر سال کڈنی کے مریضوں میں 2 ہزار کی تعداد سے اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت نے گذشتہ دیڑھ برس میں کڈنی کے مریضوں کیلئے 100کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں اور حکومت نے ان مریضوں کو مفت بس پاسیس اور مفت کھانے کی سہولت کے اخراجات پیش کرنے کیلئے محکمہ صحت کے عہدیداران کو احکامات جاری کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT