Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل اسٹین دنیا کے بہترین فاسٹ بولر : وقار یونس

ڈیل اسٹین دنیا کے بہترین فاسٹ بولر : وقار یونس

کولکتہ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی ڈیل اسٹین دنیا کا سب سے بہترین فاسٹ بولر ہے۔گزشتہ 20 تا30 برسوں کے بعد جنوبی افریقہ کواب جا کر دنیا کا عظیم فاسٹ بولر ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال کہ ہے پچھلے دو دہوں میں جنوبی افریقہ میں ڈیل اسٹین جیسا فاسٹ بولر نہیں ہے۔ڈیل اسٹین

کولکتہ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی ڈیل اسٹین دنیا کا سب سے بہترین فاسٹ بولر ہے۔گزشتہ 20 تا30 برسوں کے بعد جنوبی افریقہ کواب جا کر دنیا کا عظیم فاسٹ بولر ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال کہ ہے پچھلے دو دہوں میں جنوبی افریقہ میں ڈیل اسٹین جیسا فاسٹ بولر نہیں ہے۔ڈیل اسٹین کا آسٹریلیائی فاسٹ مچل جانسن سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دونوں بولرس ہی اچھے ہیں لیکن دونوں کے درمیان کسی بھی قسم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ڈیل اسٹین اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت کئی برسوں سے دنیا کے صف اول فاسٹ بولر کی فہرست میں شامل ہیں۔

راہول ڈراویڈ کی جانب سے اننر اسٹیل جیللیٹ متعارف
نئی دہلی۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ کی جانب سے ہندوستانی بلیڈ کی مارکٹ میں پہلی مرتبہ اننر اسٹیل جیللیٹ متعارف کیا گیا ہے۔ اس اشتہاری مہم میں راہول ڈراویڈ کے علاوہ ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی دلیپ وینگسر کر کے ہمراہ ٹیم کے ابھرتے بیٹسمین چیٹیشوار پجارا بھی موجود تھے ۔ نیز اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کے راہول ڈراوویڈ جیللیٹ کے براند امبیسڈر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT