Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل اسٹین ٹسٹ ٹیم میں واپسی کے لئے کوشاں

ڈیل اسٹین ٹسٹ ٹیم میں واپسی کے لئے کوشاں

جوہانسبرگ۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کے پہلے راؤنڈ میں ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔ گزشتہ نومبر آسٹریلیائی سرزمین پر کھیلتے ہوئے ان کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور صحتیابی کے مراحل سے گزرتے ہوئے متعدد مرتبہ ان کی ٹیم میں واپسی تاخیر کا شکار ہوئی لیکن حال ہی میں ان کا یہ انتظار ختم ہو گیا اور مکمل صحتیابی کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیل اسٹین منگل سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن کے پہلے راؤنڈ میں ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے اور اگر ان کی واپسی بہتر انداز میں ہوئی تو امکان ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈیل اسٹین کو اپنے ملک کی جانب سے بہترین ٹسٹ بولر بننے کیلئے پانچ وکٹیں درکار ہیں اور وہ خود کو اس بات کا اہل بھی سمجھتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ’’انتظار ختم ہوا‘‘کے عنوان کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی تھی اور اطلاعات کے مطابق وہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ وہ رواں سال نومبر میں شروع ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران بھی ایکشن میں نظر آئیں گے کیونکہ انہیں کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز نے خرید لیا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں میں اترنے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

 

پاکستانی ٹیم کا دورۂ اسکاٹ لینڈ
اسلام آباد۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹونٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ اسکاٹ لینڈ آئی سی سی کے کسی مستقل رکن ملک کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے بموجب پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT