Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل پوٹرو کامیاب، لندن کی اُمیدوں کو تقویت

ڈیل پوٹرو کامیاب، لندن کی اُمیدوں کو تقویت

بیسل 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چوتھے درجہ کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے یہاں سوئس انڈورز کے اپنے پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں پرتگال کے جاؤ سوسا کے خلاف ایک سخت مقابلہ کے بعد 6-1 ، 4-6 ، 6-1 کی کامیابی حاصل کی۔ زخموں سے پریشان ارجنٹینا کے دراز قد ڈیل پوٹرو نے یہاں 2012 ء اور 2013 ء میں خطاب حاصل کیا ہے۔ رواں ٹورنمنٹ میں وہ راجر فیڈرر کے بعد خطاب کے لئے نہ صرف دوسرے مضبوط دعویدار ہیں بلکہ فائنل بھی اِن دونوں کھلاڑیوں کے درمیان متوقع ہے۔ اِس کامیابی کے ذریعہ ڈیل پوٹرو نے سیزن کے آخر میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور میں اپنی رسائی کے امکانات کو بھی مستحکم کرلیا ہے کیوں کہ گزشتہ ہفتے وہ ٹورنمنٹ جیتنے میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں کل کھیلے جانے والے دوسرے مرحلہ کے مقابلے میں اگر پابلو کیرونو بوسٹا کو شکست ہوتی ہے تو ڈیل پوٹرو کے لندن ایونٹ میں شرکت کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT