Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ڈینگی : ٹاملناڈو کو خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں

ڈینگی : ٹاملناڈو کو خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں

چینائی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ رکنی مرکزی ٹیم جسے ٹاملناڈو میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے بھیجا گیا ہے، اُس نے آج کہاکہ ریاست کو خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اور اِس وائرل فیور کے سبب جنوری سے پیش آئی 40 اموات بہت زیادہ جانی نقصان نہیں ہے۔ مرکزی ٹیم نے کہاکہ اُسے ریاستی عہدیداروں نے مطلع کیاکہ جنوری سے درج 12 ہزار ڈینگی کیسوں میں سے 40 میں اموات پیش آئیں۔ مرکزی ٹیم کی دانست میں یہ تناسب پریشان کن نہیں ہے اور مچھروں سے پھیلنے والے بخار کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT