Tuesday , November 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ : فرانس و کروشیا کو 2 – 0 کی سبقت

ڈیوس کپ : فرانس و کروشیا کو 2 – 0 کی سبقت

للی۔15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بینیٹ پیرے اور لوکاس پوئلي کی شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن فرانس نے اسپین کے خلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنل میں دو۔صفر کی مضبوط برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے امریکہ پر دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔پیرے نے ڈیبیو میچ میں فرانس کیلئے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو پابلو کارینو بوستا کو آسانی سے تقریبا دو گھنٹے میں 7-5 6-1 6-0 سے شکست دے کر فرانس کو ایک۔صفر سے آگے کر دیا۔پیرے کی شاندار جیت کے بعد فرانس کے نمبر ایک کھلاڑی پولي روبرٹو بتستا انگوت کو تین گھنٹے 41 منٹ تک کھیلے گئے پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے میں 3-6 7-6 6-4 2-6 6-4 سے شکست دے دی۔دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے امریکہ پر دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔بورنا کورچ نے اسٹیو جانسن کو چھ۔چار، سات۔چھ، چھ۔تین سے شکست دے کر کروشیا کو آگے کیا جبکہ مارن سلچ نے فرانسس تیافو کو چھ۔ایک، چھ۔تین اور سات۔چھ سے شکست دے کر کروشیا کو دو۔صفر سے آگے کر دیا۔ سلچ اس جیت کے ساتھ ہی کروشیا کے کامیاب ڈیوس کپ کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے آئیون لوبوسچ کے ریکارڈ (36 جیت) کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس دوران عالمی گروپ پلے آف مقابلوں میں ارجنٹینا نے کولمبیا میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کا مقابلہ 1-1 سے برابر ہے ۔ آسٹریا نے آسٹریلیا پر دو۔صفرکی برتری حاصل کی ہے ۔ سوئزرلینڈ اور سویڈن کا مقابلہ 1-1 سے برابر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT