Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ پلے آف مقابلے کناڈا ‘ چیک جمہوریہ سے زیادہ طاقتور : بھوپتی

ڈیوس کپ پلے آف مقابلے کناڈا ‘ چیک جمہوریہ سے زیادہ طاقتور : بھوپتی

نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوس کپ کپتان مہیش بھوپتی نے آج کہا کہ کناڈا کی موجودہ ٹیم 2015 کی چیک جمہوریہ کی ٹیم سے زیادہ طاقتور ہے جس کے مقابلہ میں ہندوستان کو پلے آف مرحلہ میں شکست ہوئی تھی ۔ کناڈا کی موجودہ ٹیم میں ڈینس شاپو والوف جیسے مستقبل کے اسٹارس موجود ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے کناڈا میں ایڈمونٹن پہونچنے سے قبل نیویارک میں ایک ہفتہ کے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا ہے ۔ یہ ٹیم مسلسل چوتھی مرتبہ ایلیٹ ورلڈ گروپ میں شمولیت کی کوشش کر رہی ہے ۔ ایشیا / اوشیانا زون میں غلبہ حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کو ٹینس کے پاور ہاوس سمجھے جانے والے سربیا کے خلاف 2014 میں ‘ چیک جمہوریہ کے خلاف 2015 میں اور رافیل نڈال کی قیادت والی اسپین کے خلاف 2016 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کناڈا نے جمعہ سے شروع ہونے والے پلے آف مقابلوں کیلئے عالمی نمبر 51 شاپا والوف کے علاوہ عالمی سطح پر 82 ویں سیڈ رکھنے والے واسیک پوس پیسل اور ڈانیل نیسٹر پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ ڈانیل نیسٹر ڈبلز میں 43 ویں رینکنگ رکھتے ہیں۔ بھوپتی نے کہا کہ کناڈا بہترین ٹیم ہے اور ہم ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملنے پر یہاں آئے ہیں۔ وہ شخصی طور پر سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیم 2015 کی چیک جمہوریہ کی ٹیم سے زیادہ طاقتور ہے جس کے مقابلے میں ہمیں شکست ہوئی تھی ۔ بھوپتی نے کہا کہ یونیورسٹی آف کولمبیا میں پریکٹ کا کیمپ منعقد کرنے سے ہندوستانی ٹیم کو تیاریوں میں مدد ملی ہے ۔ اس سے کھلاڑیوں میں بھی جذبہ پیدا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT