Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ کا آج فائنل‘ فیڈرر کی فٹنس کلید

ڈیوس کپ کا آج فائنل‘ فیڈرر کی فٹنس کلید

للی( فرانس)۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اپنی پیٹھ کی تکلیف اور ساتھی کھلاڑی اسٹانسلس واؤرنکا سے اختلافات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈیوس کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف کل اپنی ٹیم سوئٹزرلینڈ کو پہلی مرتبہ چمپئن بنانے کے خواہاں ہے ۔ ڈیوس کپ کی ایک طویل ترین تاریخ میں سوئٹزرلینڈ نے کبھی بھی خطاب حاصل نہیں کیا ہے

للی( فرانس)۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اپنی پیٹھ کی تکلیف اور ساتھی کھلاڑی اسٹانسلس واؤرنکا سے اختلافات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈیوس کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف کل اپنی ٹیم سوئٹزرلینڈ کو پہلی مرتبہ چمپئن بنانے کے خواہاں ہے ۔ ڈیوس کپ کی ایک طویل ترین تاریخ میں سوئٹزرلینڈ نے کبھی بھی خطاب حاصل نہیں کیا ہے جب کہ فرانس نے 9مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ فرانس نے 2001ء میں آخری مرتبہ آسٹریلیا میں چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 17گرانڈ سلام خطابات حاصل کرچکے راجر فیڈرر اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہیں جب کہ رواں برس آسٹریلین اوپن خطاب اپنے نام کرچکے واؤرنکا درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز ہیں ۔ فرانس کے خلاف کل شروع ہونے والے ڈیوس کپ فائنل میں راجر فیڈرر کی قیادت میں سوئٹزرلینڈ کو پسندیدہ موقف حاصل ہے

لیکن کامیابی کا انحصار فیڈرر کی فٹنس پر ہے کیونکہ گذشتہ ہفتہ لندن میں منعقدہ سیزن کے آخری ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے خطابی مقابلہ میں فیڈرر پیٹھ کی تکلیف کے باعث دستبرداری اختیار کی تھی حالانکہ اس مقابلہ میں دلچسپ فائنل کی امید کی جارہی تھی۔ فیڈرر کی دستبرداری کے علاوہ سیمی فائنل میںہم وطن اور ڈیوس کپ کے ساتھی کھلاڑی واؤرنکا کے ساتھ میدان پر ہوئے تنازعہ نے بھی ایک بحث چھیڑ دی تھی ۔ ڈیوس کپ کے فائنلس سے قبل عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ جو کہ لندن میں فیڈرر کے خلاف فائنل کھیلنے والے تھے لیکن اس مقابلہ سے حریف کھلاڑی کی دستبرداری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوس کپ میں فیڈرر کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب سیمی فائنل میںہوئے تنازعہ کے باوجود واؤرنکا کا کہنا ہے کہ جو کچھ میدان پر ہوا وہ کھیل کا حصہ ہے اور فیڈرر کے ہمراہ وہ اس واقعہ کو بھولتے ہوئے ملک کیلئے ملنے والے سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT