Tuesday , August 14 2018
Home / ہندوستان / ڈیوٹی کے بعد پرواز کرنے سے پائلٹ کا اِنکار

ڈیوٹی کے بعد پرواز کرنے سے پائلٹ کا اِنکار

جئے پور۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الائینس ایر کی جئے پور ۔ دہلی پرواز کے 40 مسافر بذریعہ کار سفر کرنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ پائلٹ نے کہا کہ اس کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوگیا ہے اور وہ مزید پرواز نہیں کرسکتا۔ عہدیادروں کے بموجب دیگر مسافرین کو ہوٹل میں قیام اور آرام کی سہولت فراہم کی گئی، کیونکہ اگلی پرواز دوسری صبح تھی۔ ڈائریکٹر سنگنیر ایرپورٹ جے ایس بلہارا نے کہا کہ پائیلٹ نے کہا تھا کہ اس کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوچکا ہے، اس لئے وہ پرواز نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ ڈیوٹی کے گھنٹوں کے بعد حفاظتی وجوہات کی بناء پر پرواز کرنے سے انکار کررہا تھا۔ بعض مسافرین آج صبح کی پرواز سے دہلی پہونچے۔

TOPPOPULARRECENT