Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈو وارنر کے انگوٹھے میں زخم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرینگے

ڈیوڈو وارنر کے انگوٹھے میں زخم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرینگے

سڈنی 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے نو نامزد نائب ٹسٹ کپتان ڈیوڈ وارنر آئندہ مہینے بنگلہ دیش کا دورہ نہیںکرینگے کیونکہ ان کے انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بات بتائی ۔ وارنر لارڈز پر ایک ہفتے قبل میچ کے دوران اسٹیون فن کے ایک باؤنسر کا سامنا کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ۔ وہ اس زخم کے بعد ساری ونڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے ۔ وارنر کے انگوٹھے کا سڈنی میں کل ایک ماہر ڈاکٹر نے معائنہ کیا اور کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ حالانکہ سرجری کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے بروقت فٹ نہیں ہوسکتے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وارنر سے کہا گیا ہے کہ ان کے فریکچر کو بہتر ہونے کیلئے چار ہفتے لگیں گے اور اس کے مزید دو ہفتے بعد وہ ٹریننگ کا آغاز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارنر یقینی طور پر ٹسٹ سیریز سے محروم ہونے پر مایوس ہیں خاص طور پر اسلئے بھی کہ بحیثیت نائب کپتان یہ ان کا پہلا دورہ ہوتا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ مہینے دو ٹسٹ میچس کھیلنے والی ہے ۔ 2006 کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلا ٹسٹ میچ ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT