Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈ وارنر سنیل گواسکر اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہوگئے

ڈیوڈ وارنر سنیل گواسکر اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہوگئے

برسبین۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری جڑ دی، انہوں نے تیسری بار ایک ہی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے، اس طرح وہ سنیل گواسکر اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کے سنیل گواسکر اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو تین بار ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹسٹ کے تیسرے روز ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 116 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی 14 ویں سنچری ہے۔

TOPPOPULARRECENT