Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ڈیوڈ کیمرون واٹس ایپ، اسناپ چیاٹ پر امتناع کے خواہاں

ڈیوڈ کیمرون واٹس ایپ، اسناپ چیاٹ پر امتناع کے خواہاں

لندن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آن لائن پیغامات بھیجنے کی خدمات انجام دینے والے واٹس ایپ اور اسناپ چیاٹ کو برطانیہ میں امتناع کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ایک ایسی قانون سازی کو متعارف کرنے کوشاں ہیں جس کے ذریعہ دہشت گردوں کا آن لائن مواصلاتی نظام ختم کردیا جائے گا۔ یہ اقدامات فرانس کے ایک رسالہ پر حملہ کے بعد

لندن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آن لائن پیغامات بھیجنے کی خدمات انجام دینے والے واٹس ایپ اور اسناپ چیاٹ کو برطانیہ میں امتناع کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ایک ایسی قانون سازی کو متعارف کرنے کوشاں ہیں جس کے ذریعہ دہشت گردوں کا آن لائن مواصلاتی نظام ختم کردیا جائے گا۔ یہ اقدامات فرانس کے ایک رسالہ پر حملہ کے بعد متعارف کئے جارہے ہیں۔ مجوزہ قانون سازی کے ذریعہ ایک ایسا قانونی فریم ورک تیار کیا جائے گا جس کے ذریعہ برطانوی انٹلیجنس ایجنسیاں کسی بھی ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے پر دہشت گرد تنظیموں کے مواصلاتی نظام کو ناکارہ کردے گی اور اس طرح اسٹاپ چیاٹ، ایپلس آئی میسیج، واٹس اپ کے ذریعہ بھیجے جانے والے پیغامات پر قانون سازی کے بعد امتناع عائد کردیا جائے گا اور دہشت گرد تنظیموں کا ایک دوسرے سے کوئی ربط نہیں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT