Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ڈیوڈ کیمرون کو کولکتہ کا دوبارہ دورہ کرنے ممتا بنرجی کی دعوت

ڈیوڈ کیمرون کو کولکتہ کا دوبارہ دورہ کرنے ممتا بنرجی کی دعوت

لندن۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو کولکتہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کولکتہ شہر کو مشرق کا باب الداخلہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے ممتا بنرجی کو ایک مکتوب تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے معذرت خواہی کی تھی کہ لندن میں موصوف ممتا بنرجی سے اس لئے ملاقات نہیں کرسکے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کے دورہ پر تھے جس کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کو ایک بار پھر کولکتہ آنا چاہئے جو یقینی طور پر مشرق کا باب الداخلہ ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انہیں 2013ء میں کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات آج تک یاد ہے جہاں ہم نے برطانیہ، مغربی بنگال دورخی تعلقات کے موضوع پر طویل تبادلہ خیال کیا تھا

جہاں سرمایہ کاری کی  مواقع حاصل ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے 24 جولائی کو ممتا بنرجی کو مکتوب تحریر کیا تھا۔ ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران بھی کولکتہ شہر کو آج کے ممبئی شہر کی طرح تجارتی مرکز ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور اگر برطانوی تجارت کی ایک بار پھر کولکتہ تک توسیع ہوتی ہے تو ’’یہ تاریخ اپنے کو دوہراتی ہے‘‘ کی جیتی جاگتی مثال ہوگی۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کولکتہ کی سڑکوں پر چلتی ہیں تو انہیں کولکتہ اور لندن کی سڑکوں میں بے حد مماثلت نظر آتی ہے۔ فن تعمیر بھی تقریباً یکساں ہے۔ لندن میں ملکہ وکٹوریہ کا مجسمہ ہے۔ ہمارے پاس وکٹوریہ میمورئیل ہے۔ لندن ایک مہنگا شہر ہے لیکن کولکتہ ایسا نہیں ہے۔ لندن آلودگی سے پاک شہر ہے جبکہ کولکتہ بھی اس جانب آہستہ آہستہ پیشرفت کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT