Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈ ہسی کو چینائی کی نمائندگی کی اجازت

ڈیوڈ ہسی کو چینائی کی نمائندگی کی اجازت

نئی دہلی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے آج آسٹریلیائی بیٹسمین ڈیوڈ ہسی کو چینائی سوپرکنگس کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے جو کہ ٹیم کے زخمی کھلاڑی ڈیون براوو کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے جائیں گے۔ مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی سوپرکنگس نے گذشتہ چند دن قبل ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کیا ہے اور اب وہ ٹیم میں شمولیت اختی

نئی دہلی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے آج آسٹریلیائی بیٹسمین ڈیوڈ ہسی کو چینائی سوپرکنگس کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے جو کہ ٹیم کے زخمی کھلاڑی ڈیون براوو کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے جائیں گے۔ مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی سوپرکنگس نے گذشتہ چند دن قبل ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کیا ہے اور اب وہ ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ 36 سالہ ہسی جنہوں نے آسٹریلیا کیلئے 69 ونڈے اور 39 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں نمائندگی کی ہے، انہیں آئی پی ایل کا بھی خاصہ تجربہ ہے جیسا کہ انہوں نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے 23 اور کنگس الیون پنجاب کیلئے 36 مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ ڈیوڈ کے بڑے بھائی مائیکل ہسی چینائی کیلئے کامیاب ترین کھلاڑی ثابت ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT